۔ (۳۷۰۰) عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سَعِیْدٍ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: قِیْلَ لِعَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا : یَا اُمَّ الْمُؤْمِنِیْنَ رُؤِیَ ھٰذَا الشَّہْرُ لِتِسْعٍ وَّعِشْرِیْنَ، قَالَتْ: وَمَا
یُعْجِبُکُمْ مِنْ ذَاکَ؟ لَمَا صُمْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تِسْعًا وَعِشْرِیْنَ اَکْثَرُ مِمَّا صُمْتُ ثَلَاثِیْنَ۔ (مسند احمد: ۲۵۰۲۳)
۔ سعید کہتے ہیں: کسی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے ام المومنین! اس ماہ کا چاند تو (۲۹) تاریخ کو نظر آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا: تمہیں اس پر تعجب کیوں ہو رہا ہے؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جو روزے رکھے، ان میں (۳۰) ایام کی بہ نسبت (۲۹) دن والے رمضان کے مہینے زیادہ تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3700)