۔ (۳۷۰۱) عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: مَا صُمْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تِسْعًا وَعِشْرِیْنَ اَکْثَرُ مِمَّا صُمْتُ مَعَہُ ثَلَاثِیْنَ۔ (مسند احمد: ۳۷۷۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جو روزے رکھے، ان میں (۳۰) دنوں کی بہ نسبت (۲۹) ایام والے رمضان کے مہینے زیادہ تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3701)