۔ (۳۷۱)۔ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَالْمَرْأَۃُ مِنْ نِسَائِ ہِ یَغْتَسِلَانِ مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ وَکَانَ یَغْتَسِلُ بِخَمْسِ مَکَاکِیَّ وَیَتَوَضَّأُ بِمَکُّوْکٍ۔ (مسند أحمد: ۱۲۱۲۹)
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: نبیِ کریم اور آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویوں میں سے ایک خاتون ایک برتن سے غسل کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانچ مکوک سے غسل کرتے اور ایک مکوک سے وضو کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(371)