۔ (۳۷۰۶) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: حَدَّثَتْنِیْ رُبَیِّعُ بِنْتُ مُعَوِّذٍ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: بعَثَ َرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ قُرَی الْاَنْصَارِ قَالَ: ((مَنْ کَانَ مِنْکُمْ صَائِمًا فَلْیُتِمَّ صَوْمَہُ وَمَنْ کَانَ اَکَلَ فَلْیَصُمْ بَقِیَّۃَ عَشِیَّۃِیَوْمِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۵۶۵)
۔ (دوسری سند) سیدہ ربیع بنت معوذ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کی بستیوں میں یہ اعلان کرنے کے لیے ایک بندے کو بھیجا: جس نے روزہ رکھاہوا ہو، وہ تو اپنا روزہ پورا کرے اور جس نے کچھ کھا پی لیا ہو، وہ بھی دن کے پچھلے پہر یعنی بقیہ حصے کا روزہ رکھ لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3706)