۔ (۳۷۱۷) عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِذَا اَفْطَرَ اَحَدُکُمْ فَلْیُفْطِرْ عَلٰی تَمْرٍ‘ فَإِنْ لَمْ یَجِدْ فَلْیُفْطِرْ عَلٰی مَائٍ فَإِنَّہُ طَہُوْرٌ‘ (وَفِی لَفْظٍ:) فَإِنَّہُ لَہُ طَہُوْرٌ (وَفِیْ لَفْظٍ آخَرَ) فَإِنَّ الْمَائَ طََہُوْرٌ۔)) (مسند احمد: ۱۶۳۳۵)
۔ سیدنا سلمان بن عامر ضبی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی روزہ افطار کرے تو وہ کھجور کے ساتھ افطاری کرے، اگر کھجور دستیاب نہ ہو تو پانی سے افطاری کر لے، بیشکیہ خوب پاک کرنے والا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3717)