۔ (۳۷۲۰) عَنْ اَبِی ذَرٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لاَ تَزَالُ اُمَّتِی بِخَیْرٍ مَا عَجَّلُوْا الْفِطْرَ وَاَخَّرُوا السُّحُوْرَ۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۳۷)
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہے گی، جب تک روزہ افطار کرنے میں جلدی اور سحری کھانے میں تاخیر کرتی رہے گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(3720)