۔ (۳۷۲۵) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ رضی اللہ عنہ اَنَّہُ دَخَلَ
عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَہُوَ یَتَسَحَّرُ فَقَالَ: ((إِنَّہُ بَرَکَۃٌ، اَعْطَاکُمُوْہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فَلَا تَدَعُوْہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۰۱)
۔ ایک صحابی رسول سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اس وقت گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سحری کاکھانا کھا رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ برکت والا کھانا ہے، جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں عطا کیا ہے، پس اس کو نہ چھوڑو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3725)