۔ (۳۷۳۲) عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ قَالَ: تَسَحَّرْتُ ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَی الْمَسْجِدِ فَمَرَرْتُ بِمَنْزِلِ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ رضی اللہ عنہ فَدَخَلْتُ عَلَیْہِ فَاَمَرَ بِلَقْحَۃٍ، فَحُلِبَتْ وَبِقِدْرٍ فَسُخِّنتْ ثُمَّ قَالَ: اُدْنُ فَکُلْ فَقُلْتُ: إِنِّی اُرِیْدُ الصَّوْمَ، فَقَالَ: وَ اَنَا اَرِیْدُ الصَّوْمَ، فَاَکَلْنَا وَشَرِبْنَا ثُمَّ اَتَیْنَا الْمَسْجِدَ فَاُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ، ثُمَّ قَالَ حُذَیْفَۃُ: ہٰکَذَا فَعَلَ بِی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (وَفِی رِوَایَۃٍ) ہٰکَذَا صَنَعْتُ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَصَنَعَ بِیَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ قُلْتُ: اَبَعْدَ الصُّبْحِ؟ قاَل: نَعَمْ، ہُوَ الصُّبْحُ غَیْرَ اَنْ لَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ۔ (مسند احمد: ۲۳۷۵۳)
۔ زربن حبیش کہتے ہیں: میں نے سحری کا کھانا کھایا اوراس کے بعد مسجد کی طرف چل دیا، میرا گزر سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس سے ہوا، میں ان کے ہاں چلا گیا، انہوں نے حال میں ہی بچہ جنم دینے والی ایک اونٹنی کا دودھ دوہنے اور ہنڈیا کو گرم کرنے کا حکم دیا اور مجھ سے کہا: قریب آئو اور کھانا کھائو۔ میں نے کہا: میں آج روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا: میں بھی روزہ رکھنا چاہتا ہوں، سو ہم نے کھانا کھایا اور دودھ پیا اور پھر ہم مسجد کی طرف چلے گئے، اتنے میں نماز کی اقامت کہہ دی گئی (اور ہم نے نماز پڑھی)، پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ اس کے ساتھ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ ایسے ہی کیا تھا۔ دوسری روایت میں ہے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ساتھ ایسے ہی کیا تھا۔میں نے کہا: کیا صبح ہو جانے کے بعد؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، صبح ہو چکی تھی، بس ابھی سورج طلوع نہیں ہوا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3732)