۔ (۳۷۴۶) عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ وَزَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ تَسْحَّرَا فَلَمَّا فَرَغَا مِنْ سُحُوْرِہِمَا قَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلَی الصَّلَاۃِ فَصَلّٰی فَقُلْنَا لِاَنَسٍ: کَمْ کَانَ بَیْنَ فَرَاغِہِمَا مِنْ سُحُوْرِہِمَا وَدُخُولِہِمَا فِی الصَّلاَۃِ؟ قَالَ: قَدْرُ مَا یَقْرَاُ رَجُلٌ خَمْسِیْنَ آیَۃً۔ (مسند احمد: ۱۲۷۶۹)
۔ سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنازید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سحری کی، پھر جب وہ سحری سے فارغ ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔ قتادہ کہتے ہیں: ہم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ان کا سحری سے فارغ ہونے اور نماز شروع کرنے کے درمیان کتنا وقفہ تھا؟ انھوں نے کہا: ایک آدمی کا پچاس آیات پڑھ لینے کے برابر وقفہ تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3746)