۔ (۳۷۵۰) عَنْ مَعْقِلِ بْنِ سِنَانِ رضی اللہ عنہ اَنَّ
رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَرَّ بِہِ وَہُوَ یَحْتَجِمُ لِثَمَانِیْ عَشْرَۃَ، قَالَ: ((اَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُوْمُ)) (مسند احمد: ۱۶۰۴۰)
۔ سیدنا معقل بن سنان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس سے گزرے، جبکہ وہ سینگی لگوا رہا تھا، اس دن ماہِ رمضان کی اٹھارہ تاریخ تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سینگی لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ افطار ہو گیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3750)