۔ (۳۷۵۷) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِحْتَجَمَ صَائِمًا مُحْرِمًا، فَغُشِیَ عَلَیْہِ، قَالَ: فَلِذَالِکَ کَرِہَ الْحِجَامَۃَ لِلصَّائِمِ۔ (مسند احمد: ۲۲۲۸)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزے اور احرام کی حالت میں سینگی لگوائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غشی طاری ہو گئی تھی، اسی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزے دار کے لیے سینگی لگوانے کو ناپسند کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3757)