۔ (۳۷۸)۔عَنْ أَبِیْ جُحَیْفَۃَؓ قَالَ: خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِالْہَاجِرَۃِ فَتَوَضَّأَ فَجَعَلَ النَّاسُ یَتَمَسَّحُوْنَ بِفَضْلِ وَضُوْئِہِ فَصَلَّی الظُّہْرَ رَکْعَتَیْنِ وَبَیْنَ یَدَیْہِ عَنَزَۃٌ۔ (مسند أحمد: ۱۸۹۶۴)
سیدنا ابوجحیفہؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوپہر کے وقت نکلے اور وضو کیا، لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کے بچے ہوئے پانی کو چھونا شروع کر دیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازِ ظہر کی دو رکعتیں ادا کیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے (بطورِ سترہ) برچھی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(378)