۔ (۳۷۹)۔عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَانِ الْحِمْیَرِیِّ قَالَ: لَقِیْتُ رَجُلًا قَدْ صَحِبَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکَمَا صَحِبَہُ أَبُوْ ھُرَیْرَۃَ أَرْبَعَ سِنِیْنَ، قَالَ: نَہَانَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یَمْتَشِطُ أَحَدُنَا کُلَّ یَوْمٍ اَوْأَنْ یَبُوْلَ فِیْ مُغْتَسَلِہِ وَأَنْ تَغْتَسِلَ الْمَرْأَۃُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ وَأَنْ یَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَۃِ وَلْیَغْتَرِفُوْا جَمِیْعًا۔ (مسند أحمد: ۱۷۱۳۷)
حُمید بن عبد الرحمن حِمْیَری کہتے ہیں: میں ایسے صحابی کو ملا، جن کو سیدنا ابو ہریرہ ؓکی طرح چار برسوں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت کا شرف ملا تھا ، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس سے منع فرمایا کہ ہم ہر روز کنگھی کریں یا غسل خانے میں پیشاب کریں یابیوی، خاوند کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے یا خاوند، بیوی کے بچے ہوئے پانی سے نہائے، ان کو چاہیے کہ وہ اکٹھے چلّو بھر لیں (یعنی ایک وقت میں اکٹھے نہا لیں)۔
Musnad Ahmad, Hadith(379)