۔ (۳۷۸۸) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَعَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا صَامَ اَحَدُکُمْ یَوْمًا فَنَسِیَ فَاَکَلَ وَشَرِبَ فَلْیُتِمَّ صَوْمَہُ فَإِنَّمَا اَطْعَمَہُ اللّٰہُ وَسَقَاہُ۔)) (مسند احمد: ۹۱۲۵)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدناحسن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی آدمی نے روزہ رکھا ہوا ہو اور وہ بھول کر کھا پی لے تو وہ اپنا روزہ پورا کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا اور پلایا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3788)