۔ (۳۸۰۵) عَنْ عُبَیْدٍ مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَنَّ اِمْرَاَتَیْنِ صَامَتَا وَاَنَّ رَجُلاً قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ ہَاہُنَا اِمْرَاَتَیْنِ قَدْ صَامَتَا وَاَنَّہُمَا قَدْ کَادَتَا اَنْ تَمُوْتَا مِنَ الْعَطَشِ فَاَعْرَضَ عَنْہُ اَوْ سَکَتَ، ثُمَّ عَادَ، وَاُرَاہُ قَالَ: بِالْہَاجِرَۃِ؟ قَالَ: یَا نَبِیَ اللّٰہِ! إِنَّہُمَا وَاللّٰہِ! قَدْ مَاتَتَا اَوْ
کَادَتَا اَنْ تَمُوْتَا، قَالَ: ((ادْعُہُمَا۔)) قَالَ: فَجَائَ تَا، قَالَ: فَجِیْئَ بِقَدْحٍ اَوْ عُسٍّ، فَقَالَ لِاِحْدَاہُمَا: ((قِیْئِیْ۔)) فَقَائَ تْ قَیْحًا اَوْ دَمًا وَ صَدِیْدًا وَ لَحْمًا، حَتّٰی قَائَ تْ نِصْفَ الْقَدَحِ، ثُمَّ قَالَ للِاُخْرٰی: ((قِیْئِیْ۔)) فَقَائَ تْ مِنْ قَیْحٍ وَدَمٍ وَصَدِیدٍ وَلَحْمٍ عَبِیْطٍ وَغَیْرِہِ حَتّٰی مَلَاَتِ الْقَدَحَ، ثُمَّ قَالَ: ((إِنَّ ہَاتَیْنَ صَامَتَا عَمَّا اَحَلَّ اللّٰہُ وَاَفْطَرَتَا عَلٰی مَا حَرَّمَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلَیْہِمَا، جَلَسَتْ إِحْدَاہُمَا إِلَی الاُخْرَی فَجَعَلَتَا یَاْکُلاَنِ لُحُوْمَ النَّاسِ۔)) (مسند احمد: ۲۴۰۵۳)
۔ مولائے رسول سیدنا عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو عورتوں نے روزہ رکھا اور ایک آدمی نے ان کے بارے میں یہ بتلایا: اے اللہ کے رسول! یہاں دو عورتیں ہیں، انہوں نے روزہ رکھا ہوا ہے لیکن وہ پیاس کی شدت کی وجہ سے مرنے کے قریب ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی سے منہ موڑ لیایا خاموش ہو رہے۔ اس نے اپنی بات دہرائی، اور میرا خیال ہے کہ وہ دوپہر کی شدت کی گرمی کا وقت تھا۔ اس نے کہا: اللہ کے نبی! اللہ کی قسم! وہ دونوں مر چکی ہیںیا مرنے کے قریب ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انہیں بلائو۔ وہ دونوں آگئیں اور ایک پیالہ بھی لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک خاتون سے فرمایا: اس میں قے کرو۔ اس نے خون، پیپ اور گوشت ملی قے کی، آدھا پیالہ بھر گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری عورت سے فرمایا: تم بھی قے کرو۔ اس نے بھی پیپ، خون اور تازہ گوشت کے لوتھڑوں وغیرہ کی قے کی، اب کی بار پیالہ بھر گیا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے جس چیز کو حلال کیا ہے، انہوں نے اسے تو چھوڑ کر روزہ رکھ لیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے جس چیز کو ان پر حرام کیا ہے، اس کے ساتھ انہوں نے روزے کو ضائع کر دیا ہے اور وہ اس طرح کہ یہ دونوں بیٹھ کر لوگوں کا گوشت کھاتی رہیںیعنی غیبت کرتی رہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3805)