۔ (۳۸۱۱) عَنْ مُعَاذَۃَ، قَالَتْ: سَاَلَتِ امْرَاَۃٌ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا وَاَنَا شَاہِدَۃٌ عَنْ وَصْلِ صِیَامِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَتْ لَہَا: اَتَعْمَلِیْنَ کَعَمَلِہِ؟ فَإِنَّہُ قَدْ کَانَ غَفَرَ اللّٰہُ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ وَمَا تَاَخَّرَ، وَکَانَ عَمَلُہُ نَافِلَۃً لَہُ۔ (مسند احمد: ۲۶۶۵۴)
۔ سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بلا افطار کے تسلسل کے ساتھ روزے رکھنے کے بارے میں دریافت کیا، میں بھی وہاں موجود تھی، تو سیدہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا تم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرح کا عمل کر لو گی؟ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تو اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عمل تو نفلی ہوتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3811)