۔ (۳۸۱۴) عَنْ لَیْلٰی اِمْرَاَۃِ بَشِیْرٍ، قَالَتْ: اَرَدْتُّ اَنْ اَصُوْمَ یَوْمَیْنِ مُوَاصَلَۃً فَمَنَعَنِی
بَشِیْرٌ وَقَالَ: إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَہٰی عَنْہُ، وَقَالَ: ((یَفْعَلُ ذَالِکَ النَّصَارٰی وَلٰکنْ صُوْمُوْا کَمَا اَمَرکُمُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ وَاَتِمُّوا الصِّیَامَ إِلَی الَّیْلِ، فَإِذَا کَانَ اللَّیْلُ فَاَفْطِرُوْا۔)) (مسند احمد: ۲۲۳۰۱)
۔ سیدہ لیلیٰ زوجہ بشیر رضی اللہ عنہا کہتی ہیں :میں نے دو دن کا بلا افطار متواتر روزہ رکھنا چاہا، لیکن میرے شوہر بشیر نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع کر دیا ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: اس طرح تو عیسائی کرتے ہیں، تم اسی طرح روزے رکھا کرو، جیسے اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے، یعنی رات تک روزہ مکمل کیا کرو، جب رات ہو جائے تو افطاری کر لیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3814)