۔ (۳۸۱۸) عَنْ اَبِی سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللہ عنہ اَنَّہُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لَاتُواصِلُوا، فَاَیُّکُمْ اَرَادَ اَنْ یُوَاصِلَ فَلْیُوَاصِلْ حَتَّی السَّحَرِ)) فَقَالُوْا: إِنَّکَ تُوَاصِلُ، قَالَ: ((إِنِّیْ لَسْتُ کَہَیْئَتِکُمْ، إِنِّیْ اَبِیْتُ، لِیْ مُطْعِمٌ
یُطْعِمُنِی وَسَاقٍ یَسْقِیْنِیْ))(مسنداحمد:۱۱۰۷۰)
۔ سیدناابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم وصال نہ کرو اور جو آدمی ایسا کرنا ہی چاہے تو وہ سحری تک وصال کر لیا کرے۔ صحابہ نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود تو وصال کر لیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تمہاری مانند نہیں ہوں، میں تو اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ مجھے ایک کھلانے والا کھلاتا ہے اور ایک پلانے والا پلاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3818)