۔ (۳۸۴)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ عَنْ مَیْمُوْنَۃَ زَوْجِِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَتْ: أَجْنَبْتُ أَنَا وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاغْتَسَلْتُ مِنْ جَفْنَۃٍ فَفَضَلَتْ فَضْلَۃٌ فَجَائَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِیَغْتَسِلَ مِنْہَا فَقُلْتُ: اِنِّی قَدِ اغْتَسَلْتُ مِنْہَا، فَقَالَ: ((اِنَّ الْمَائَ لَیْسَ عَلَیْہِ الْجَنَابَۃُ)) أَوْ ((لَا یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔)) فْاغْتَسَلَ مِنْہُ۔ (مسند أحمد: ۲۷۳۳۸)
سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ زوجۂ رسول سیدہ میمونہؓ نے کہا: مجھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جنابت لاحق ہو گئی، پس میں نے ایک ٹب سے غسل کیا اور کچھ پانی بچ گیا، پس جب رسول اللہ غسل کے لیے تشریف لائے تو میں نے کہا: میں نے اس پانی سے (جنابت والا) غسل کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اس سے پانی پر جنابت کا حکم نہیں آتا۔ یا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی چیز پانی کو پلید نہیں کرتی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے غسل کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(384)