۔ (۳۸۳۵) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی سَفَرٍ فَرَاٰی رَجُلاً قَدِ اجْتَمَعَ النَّاسُ عَلَیْہِ وَقَدْ ظُلِّلَ عَلَیْہِ، قَالُوْا: ہٰذَا رَجُلٌ صَائِمٌ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَیْسَ الْبِرُّ اَنْ تَصُوْمُوْا فِیالسَّفَرِ۔)) (مسند احمد: ۱۴۲۴۲)
۔ سیدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفر کے دوران ایک آدمی کو دیکھا کہ لوگ اس کے اردگرد جمع تھے، اس کے اوپر سایہ کیا گیا تھا اور لوگ بتا رہے تھے کہ یہ روزے دار آدمی ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ نیکی نہیں ہے کہ تم لوگ سفر میں روزہ رکھو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3835)