۔ (۳۸۴۰) عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: سَاَلْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قُلْتُ: مَا تَقُوْلُ فِی الصَّوْمِ فِی السَّفْرِ؟ قَالَ: تََاْخُذُ إِنْ حَدَّثْتُکَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا خَرَجَ مِنْ ہٰذِہِ الْمَدِیْنَۃِ قَصَرَ الصَّلَاۃَ وَلَمْ یَصُمْ حَتّٰییَرْجِعَ إِلَیْہَا۔ (مسند احمد: ۵۷۵۰)
۔ بشر بن حرب کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ تم سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ انھوں نے کہا: اگر میں تم کو بیان کروں تو تسلیم کرو گے؟ میں نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اس مدینہ سے باہر تشریف لے جاتے تو واپس آنے تک نماز بھی قصر کرتے تھے اور روزہ بھی ترک کر دیتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3840)