۔ (۳۸۵)۔عَنْ عِکْرَمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍؓ أَنَّ بَعْضَ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِغْتَسَلَتْ مِنَ الْجَنَابَۃِ فَتَوَضَّأَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِفَضْلِہِ فَذَکَرَتْ لَہُ ذٰلِکَ فَقَالَ: ((اِنَّ الْمَائَ لَا یُنَجِّسُہُ شَیْئٌ۔)) (مسند أحمد: ۲۱۰۲)
سیدنا عبد اللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کسی بیوی نے غسلِ جنابت کیا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا، پس جب اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ساری بات بتلائی توآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک کوئی چیز پانی کو ناپاک نہیں کرتی۔
Musnad Ahmad, Hadith(385)