۔ (۳۸۵۲) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ اَدْرَکَ رَمَضَانَ وَعَلَیِْہِ مِنْ رَمَضَانَ شَیْئٌ لَمْ یَقْضِہِ لَمْ یُتَقَبَّلْ مِنْہُ، وَمَنْ صَامَ تَطَوُّعًا وَعَلَیْہِ مِنْ رَمَضَانَ شَیْئٌ، لَمْ یَقْضِہِ فَإِنَّہُ لَا یُتَقَبَّلُ مِنْہُ حَتّٰییَصُوْمَہُ۔)) (مسند احمد: ۸۶۰۶)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی ماہِ رمضان کو پالے، جبکہ سابقہ رمضان کے روزوں کی قضاء اس کے ذمے باقی ہو تو اس کے اِس رمضان کے روزے قبول نہیں ہوں گے، اسی طرح جو آدمی نفلی روزے رکھ رہا ہو، جبکہ اس کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہو تو اس وقت تک یہ نفلی روزے قبول نہیں ہو گے جب تک وہ اُن کی قضائی نہ دے لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3852)