۔ (۳۸۵۵) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: اَتَتِ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِمْرَاَۃٌ، فَقَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ اُمِّی مَاتَتْ وَعَلَیْہَا صَوْمُ شَہْرٍ، اَفَاَقْضِیْ عَنْہَا؟ قَالَ: فَقَالَ: ((اَرَاَیْتِ لَوْ کَانَ عَلٰی اُمَّکِ دِیْنٌ اَمَا کنْتِ تَقْضِیْنَہُ؟)) قَالَ: بَلٰی، قَالَ: ((فَدِیْنُ اللّٰہِ عَزَّوَجَّلَ اَحَقُّ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۰)
۔ سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! میری امی فوت ہو گئی ہے، جبکہ اس کے ذمہ میں ایک مہینہ کے روزے تھے، کیا اب میں اس کی طرف سے روزوں کی قضائی دے سکتی ہوں؟آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر تمہاری والدہ پر قرضہ ہوتا تو کیا تم نے وہ ادا کرنا تھا؟ اس نے کہا: جی کیوں نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر اللہ تعالیٰ کا قرض اس امر کا زیادہ حق دار ہے کہ اسے ادا کیا جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3855)