۔ (۳۸۷)۔عَنْ أُمِّ ہَانِیئٍ بِنْتِ أَبِیْ طَالِبٍؓ قَالَتْ: نَزَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَ الْفَتْحِ بِأَعَلٰی
مَکَّۃَ فَأَتَیْتُہٗ، فَجَائَ أَبُوْ ذَرٍّ بِجَفْنَۃٍ فِیْھَا مَائٌ، قَالَتْ: اِنِّیْ لَأَرٰی فِیْھَا أَثَرَ الْعَجِیْنِ، قَالَتْ: فَسَتَرَہٗ یَعْنِیْ أبا ذَرٍّؓ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ صَلَّی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ثَمَانَ رَکْعَاتٍ وَذٰلِکَ فِیْ الضُّحٰی۔ (مسند أحمد: ۲۷۴۲۵)
سیدہ ام ہانی بنت ابو طالب ؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر مکہ مکرمہ کے بالائی حصے پر اترے، میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور سیدنا ابو ذر ؓپانی کا ایک ٹب لے آئے، مجھے اس میں آٹے کے نشان نظر آ رہے تھے، پھر انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پردہ کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل کیا اور پھر آٹھ رکعتیں ادا کیں، یہ چاشت کا وقت تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(387)