۔ (۳۸۷۸) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُسْرٍ رضی اللہ عنہ عَنْ اُخْتِہِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَا تَصُوْمُوْا یَوْمَ السَّبْتِ إِلَّا فِیْمَا افْتُرِضَ عَلَیْکُمْ، فَإِنْ لَمْ یَجِدْ اَحَدُکُمْ إِلَّا عُوْدَعِنَبٍ اَوْ لِحَائَ شَجَرَۃٍ فَلْیَمْضَغْہَا۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۱۵)
۔ سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کی بہن سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: ہفتہ کا روزہ نہ رکھا کرو، الّا یہ کہ یہ ان دنوں میں آ جائے کہ جن کے روزے تم پر فرض ہیں، اگر اس دن کو کسی کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہ ہو، ما سوائے انگور کی لکڑییا درخت کے چھلکے کے، تو اسی کو چبا لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3878)