۔ (۳۸۸۱) عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیْدَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: اُتِیَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِشَرَابٍ فَدَارَ عَلَی الْقَوْمِ وَفِیْہِمْ رَجُلٌ صَائِمٌ، فَلَمَّا بَلَغَہُ، لَہُ: اِشْرَبْ، فَقِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّہٗلَیْسَ
یُفْطِرُ الدَّہْرَ، فَقَالَ یََعْنِی رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْاَبَدَ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۲۸)
۔ سیدہ اسماء بنت یزید کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک مشروب لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو لوگوں کو پلانے کے لیے پیش کیا، ان میں ایک آدمی روزے دار تھا، جب وہ مشروب اس کے پاس پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: پیو۔ لیکن کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ تو روزہ ترک ہی نہیں کرتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے ہمیشہ روزے رکھے، اس نے کوئی روزہ نہیں رکھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3881)