۔ (۳۸۹۲) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ اُتِیَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بِطَعَامٍ بِمَرِّالظَّہْرَانِ، فَقَالَ لِاَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ: ((اُدْنُیَا فَکُلَا۔)) قَالَا: إِنَّا صَائِمَانِ، قَالَ: ((اَرْحِلُوْا لِصَاحِبَیْکُمْ، اِعْمَلُوا لِصَاحِبَیْکُمْ۔)) (مسند احمد: ۸۴۱۷)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مَرُّ الظَّہْرَانِ کے مقام پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابوبکراور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: قریب ہو جاؤ اور کھانا کھائو۔ انہوں نے کہا: ہم تو روزے دار ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : لوگو! اپنے اِن ساتھیوں کو سواریاں دو اور ان کے حصے کا کام بھی کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3892)