۔ (۳۸۹۴) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : (( لَا تَصُمِ الْمَرْاَۃُیَوْمًا وَاحِدًا وَزَوْجُہَا شَاہِدٌ إِلَّا بِإِذْنِہِ، إِلَّا رَمَضَانَ۔)) (مسند احمد: ۹۷۳۲)
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی عورت کا شوہر موجود ہو تو وہ اس کی اجازت کے بغیر ایک روزہ بھی نہ رکھے، الّا یہ کہ رمضان ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3894)