۔ (۳۸۹۶) عَنْ اُمِّ ہَانِیئٍ (بِنْتِ اَبِی طَالِبٍ) رضی اللہ عنہا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شَرِبَ شَرَابًا فَنَاوَلَہَا لِتَشْرَبَ، فَقَالَتْ: إِنِّی صَائِمَۃٌ وَلٰکِنِّیْ کَرِھْتُ اَنَّ اَرُدَّ سُؤْرَکَ، فَقَالَ: یَعْنِی ((إِنْ کَانَ قَضَائً مِنْ رَمَضَانَ فَاقْضِییَوْمًا مَکَانَہُ، وَإِنْ کَانَ تَطَوُّعًا فَإِنْ شِئْتِ فَاقْضِیْ وَإِنْ شِئْتِ فَلَا تَقْضِیْ۔ (مسند احمد: ۲۷۴۴۹)
۔ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مشروب پیا اور مجھے بھی دیا۔ میں نے بعد میں کہا: میں تو روزے سے تھی، لیکن آپ کے جوٹھے کو چھوڑنا گوارا نہیں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ روزہ ماہِ رمضان کی قضاء کا تھا تواس کے عوض ایک روزہ رکھ لینا اور اگر یہ نفلی تھا تو تمہاری مرضی ہے کہ قضائی دو یا نہ دو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3896)