۔ (۳۹۱)۔عَنِ ابْنِ عُمَرَؓ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُسْئَلُ عَنِ الْمَائِ یَکُوْنُ بِأَرْضِ الْفَـلَاۃِ وَمَا یَنُوْبُہُ مِنَ الدَّوَابِ وَالسِّبَاعِ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((اِذَا کَانَ الْمَائُ قَدْرَ الْقُلَّتَیْنِ لَمْ یَحْمِلِ الْخَبَثَ۔)) (مسند أحمد: ۴۶۰۵)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں سن رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پانی کے بارے میں سوال کیا گیا جو جنگل میں ہو اور جس پر چوپائے اور درندے بھی آتے ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب پانی دو قُلّوں کے بقدر ہو تو وہ نجاست کو نہیں اٹھاتا (یعنی نجاست کو قبول نہیں کرتا)۔
Musnad Ahmad, Hadith(391)