۔ (۳۹۱۰) عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَیْفِیِّ نِ الْاَنْصَارِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِییَوْمِ عَاشُوْرَائَ ،فَقَالَ: ((اَصُمْتُمْ یَوْمَکُمْ ھٰذَا؟)) فَقَالَ: بَعْضُہُمْ: نَعَمْ، وَقَالَ: بَعْضُہُمْ: لاَ، قَالَ: ((فَاَتِمُّوْا بَقِیَّۃَیَوْمِکُمْ ھٰذَا۔)) وَاَمَرَہُمْ اَنْ یُؤْذِنُوْا اَہْلَ الْعَرُوْضِ اَنْ یُتِمُّوایَوْمَہُمْ ذَالِکَ۔ (مسند احمد: ۱۹۶۸۰)
۔ سیدنا محمد بن صیفی انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یومِ عاشوراء کو ہمارے ہاں تشریف لائے اور پوچھا: کیا تم لوگوں نے آج روزہ رکھا ہے؟ بعض نے کہا: جی ہاں، اور بعض نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بہرحال بقیہ دن کا روزہ پورا کرو۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ اہلِ عَروض کو بھی اطلاع کر دیں کہ وہ بھی اس دن کا روزہ مکمل کریں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3910)