۔ (۳۹۴۴) عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ
حُصَیْنٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لَہُ اَوْ لِغَیْرِہِ: ((ہَلْ صُمْتَ سَرَارَ ھٰذَا الشَّہْرِ (وَفِی لَفْظٍ: ہَلْ صُمْتَ مِنْ سَرَرِ ھٰذَا الشَّہْرِ شَیْئًا؟)) یَعْنِی شَعْبَانَ۔ قَالَ: لَا، قَالَ: ((فَاِذَا اَفْطَرْتَ اَوْ اَفْطَرَ النَّاسُ، فَصُمْ یَوْمَیْنِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۱۲۳)
۔ سیدنا عمران بن حصین سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سےیا کسی اور سے پوچھا: کیا تم نے ماہِ شعبان کے وسط کے روزے رکھے تھے؟ اس نے کہا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم لوگ (رمضان کے روزوں سے) فارغ ہو جاؤ تو اس وقت دو دن کے روزے رکھ لینا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3944)