۔ (۳۹۵۷) عَنْ اَبِی ذَرٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ کَانَ صَائِمًا مِنَ الشَّہْرِ ثَلَاثَۃَ اَیَّامٍ فَلْیَصُمِ الثَّلَاثَ الْبِیضَ۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۷۷)
۔ سیدناابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جو آدمی ایک مہینہ میں تین روزے رکھنا چاہے تو وہ ایامِ بِیض کے تین دنوں کے روزے رکھا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3957)