۔ (۳۹۷)۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا مُحَمَّدٌ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: وَسُئِلَ عَنِ الْاِنَائِ یَلِغُ فِیْہِ الْکَلْبُ، قَالَ: ثَنَا سَعَیْدٌ عَنْ أَیُّوْبَ عَنِ ابْنِ سِیْرِیْنَ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((یُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُوْلَاہُنَّ بِالتُّرَاب)) (مسند أحمد:۱۰۳۴۶)
محمد بن جعفر سے اس برتن کے بارے میں سوال کیا گیا، جس میں کتا منہ ڈال جاتا ہے، انھوں نے کہا: مجھے سعیدنے ایوب سے اور انھوں نے ابن سیرین سے بیان کہ سیدنا ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو سات مرتبہ دھویا جائے گا، پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ۔
Musnad Ahmad, Hadith(397)