۔ (۳۹۶۸) عَنْ کُرَیْبٍ اَنَّہُ سَمِعَ اُمَّ سَلَمَۃَ (زَوْجَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) رضی اللہ عنہا تَقُوْلُ: کَانَ رَسُوْلُ
اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَصُوْمُیَوْمَ السَّبْتِ وَیَوْمَ اْلاَحْدِ اَکْثَرَ مِمَّا یَصُوْمُ مِنَ الْاَیَّامِ وَیَقُوْلُ: ((إِنَّہُمَا عِیْدَا الْمُشْرِکِیْنَ، فَاَنَا اُحِبُّ اَنْ اُخَالِفَہُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۲۸۶)
۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے روزے والے دوسرے دنوں کی بہ نسبت ہفتہ اور اتوار کا بکثرت روزہ رکھتے تھے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا: یہ مشرکوںیعنییہود و نصاریٰ کی عیدوں کے دن ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ان کی مخالفت کروں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3968)