۔ (۳۹۷۰) عَنْ مَوْلٰی اُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ اَنَّہُ انْطَلَقَ مَعَ اُسَامَۃَ رضی اللہ عنہ إِلٰی وَادِی الْقُرٰی،یَطْلُبُ مَالاً لَہُ وَکَانَ یَصُوْمُیَوْمَ الإِثْنَیْنِ وَیَوْمَ الْخَمِیْسِ، فَقَالَ لَہٗمَوْلَاہُ: لِمَتَصُوْمُیَوْمَ الإِثْنَیْنِ وَیَوْمَ الْخَمِیْسِ، وَاَنْتَ شَیْخٌ کَبِیْرٌ، قَدْ رَقَقْتَ؟ قَالَ: إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یَصُوْمُیَوْمَ الإِثْنَیْنِ وَیَوْمَ الْخَمِیْسِ، فَسُئِلَ عَنْ ذَالِکَ فَقَالَ: ((إِنَّ اَعْمَالَ النَّاسِ تُعْرَضُ یَوْمَ الإِثْنَیْنِ وَیَوْمَ الْخَمِیْسِ ))۔ (مسند احمد: ۲۲۰۸۷)
۔ مولائے اسامہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ وادیٔ قریٰ کی طرف اپنے مال کی تلاش کے لیے جا رہے تھے، وہ سوموار اور جمعرات کے دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ غلام نے ان سے کہا: آپ سوموار اور جمعرات کے روزے کیوں رکھتے ہیں، جبکہ اب آپ عمر رسیدہ اور کمزور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دنوں میں روزہ رکھا کرتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سوموار اور جمعرات کو لوگوں کے اعمال اللہ تعالیٰ پر پیش کیے جاتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3970)