۔ (۳۹۷۳) عَنْ صَدَقَۃَ الدِّمَشْقِیِّ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ إِلٰی ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ یَسْاَلُہُ عَنِ الصِّیَامِ، فَقَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((إِنَّ مِنْ اَفْضَلِ الصِّیَامِ صِیَامَ اَخِی دَاوُدَ، کَانَ یَصُوْمُیَوْمًا وَیُفْطِرُیَوْمًا۔)) (مسند احمد: ۲۸۷۶)
۔ صدقہ دمشقی کہتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور روزوں کے بارے میں سوال کیا۔انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کہ : سب سے زیادہ فضیلت والے روزے میرے بھائی دائود علیہ السلام کے ہیں، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن ناغہ کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3973)