۔ (۳۹۸۴) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ): عَنْ رَجُلٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ اَنَّہُ سَاَلَہُ عَنْ صَوْمِ یَوْمِ عَرَفَۃَ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَلَمْ یَصُمْہُ وَمَعَ اَبِی بَکْرٍ فَلَمْ یَصُمْہُ، وَمَعَ عُمَرَ فَلَمْ یَصُمْہُ، وَمَعَ عُثْمَانَ فَلَمْ یَصُمْہُ وَاَنَا لَا اَصُوْمُہُ، وَلَا آمُرُکَ وَلَا اَنْہَاکَ إِنْ شِئْتَ فَصُمْہُ، وَإِنَّ شِئْتَ فَلَا تَصُمْہُ۔ (مسند احمد: ۵۴۲۰)
۔ (دوسری سند) ایک آدمی نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے یومِ عرفہ کے روزے کے متعلق پوچھا،انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کے لیے نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کا روزہ نہیں رکھا،پھر ہم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی معیت میں آئے، انہوں نے بھی روزہ نہیں رکھا،پھر ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ آئے، انہوں نے بھی اس دن کا روزہ نہیں رکھا، پھر ہم سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ آئے، انہوں نے بھی اس دن کا روزہ نہیں رکھا، لہذا میں بھی اس دن کا روزہ نہیں رکھتا، لیکن میں تجھے اس روزے کا حکم دیتا ہوں نہ اس سے منع کرتا ہوں، تم چاہو تو روزہ رکھ لو اور چاہو تو نہ رکھو۔
Musnad Ahmad, Hadith(3984)