۔ (۳۹۹۰) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ): عَنِ ابْنِ عَبَّاسَ دَعَا اَخَاہُ عُبَیْدَ اللّٰہِ یَوْمَ عَرَفَۃَ إِلٰی طَعَامٍ، قَالَ: إِنِّی صَائِمٌ، قَالَ: إِنَّکُمْ اَئِمَّۃٌ، (وَفِی لَفْظٍ: اَہْلُ بَیْتٍ) یُقْتَدٰی بِکُمْ قَدْ
رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دَعَا بحِلِاَبٍ فِی ہٰذَا الْیَوْمِ فَشَرِبَ۔ (مسند احمد: ۳۲۳۹)
۔ (دوسری سند) سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے عرفہ کے دن اپنے بھائی عبید اللہ کو کھانے کے لیے بلایا، لیکن انہوں نے کہا: میں روزہ سے ہوں، یہ سن کر انھوں نے کہا: : تم لوگ تو دوسروں کے پیشوا اور اہل بیت ہو، اس وجہ سے تمہاری اقتدا کی جاتی ہے، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کو دودھ منگوا کر پیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(3990)