۔ (۳۹۹۱) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنَّ لِلْمَسَاجِدِ اَوْتَادًا، اَلْمَلَائِکَۃُ جُلَسَاؤُہُمْ، إِنْ غَابُوْا یَفْتَقِدُوْہُمْ، وَإِنْ مَرِضُوْا عَادُوْہُمْ، وَإِنْ کَانُوْا فِی حَاجَۃٍ اَعَانُوْہُمْ۔)) (مسند احمد: ۹۴۱۴)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک بعض لوگ مسجد نشیں ہوتے ہیں کہ فرشتے ان کے ہم نشیں ہوتے ہیں‘ اگر وہ غائب ہو جائیں تو وہ انھیں تلاش کرتے ہیں‘ اگر وہ بیمار پڑ جائیں تو وہ ان کی تیمار داری کرتے ہیں اور اگر انھیں کوئی ضرورت ہو تو وہ ان کی اعانت کرتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(3991)