۔ (۳۹۹۲) عَنِ ابْنِ عُمَرُ رضی اللہ عنہ قَالَ: اِعْتَکَفَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی الْعَشْرِ الْاَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ فَاتُّخِذَ لَہُ بَیْتٌ مِنْ سَعَفٍ، قَالَ: فَاَخْرَجَ رَاْسَہُ ذَاتَ یَوْمٍ، فَقَالَ: ((إِنَّ الْمُصَلِّیَیُنَاجِیْ رَبَّہُ، فَلْیَنْظُرْ اَحَدُکُمْ بِمَایُنَاجِی رَبَّہُ، وَلَا یَجْھَرْ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَعْضٍ بِالْقِرَائَ ۃِ۔)) (مسند احمد: ۵۳۴۹)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہِ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کھجور کی شاخوں کا ایک حجرہ بنایا گیا، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجرے سے سر نکالا اور فرمایا: بے شک نمازی اپنے رب سے مناجات کر رہا ہوتا ہے، تم میں سے ہر ایک کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ اپنے رب سے کس قسم کی مناجات کر رہا ہے اور کوئی آدمی دوسرے کے پاس بلند آواز میں قراء ت نہ کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(3992)