۔ (۴۰۰۴) عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزَّبِیْرِ وَعَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ اَنَّ عَائِشَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: وَإِنْ کُنْتُ لَاَدْخُلُ الْبَیْتَ لِلْحَاجَۃِ، وَالْمَرِیْضُ فِیْہِ فَمَا اَسْاَلُ عَنْہُ إِلَّا وَاَنَا مَارَّۃٌ، وَإِنْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَیُدْخِلُ عَلَیَّ رَاْسَہُ فَاُرَجِّلُہُ، وَکَانَ لَا یَدْخُلُ الْبَیْتَ إِلَّا لِحَاجَۃٍ قَالَ: یُوْنُسُ، إِذَا کَانَ مُعْتَکِفًا۔ (مسند احمد: ۲۵۰۲۶)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: جب میں اعتکاف کے دوران بوجۂ ضرورت گھر جاتی اور وہاں کوئی مریض ہوتا تو میں چلتے چلتے ہی اس کا حال دریافت کر لیتی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعتکاف کی حالت میں اپنا سر میری طرف کرتے اور میں کنگھی کر دیا کرتی اور ایسی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف انسانی ضرورت کی خاطر گھر تشریف لاتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4004)