۔ (۴۰۰۷) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: اِعْتَکَفَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِمْرَاَۃٌ مِنْ اَزْوَاجِہِ مُسْتَحَاضَۃٌ فَکَانَتْ تَرَی الصُّفْرَۃَ وَالْحُمْرَۃَ، فَرُبَّمَا وَضَعْنَا الطَّسْتَ تَحْتَہَا وَہِیَ تُصَلِّی۔ (مسند احمد: ۲۵۵۱۲)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک اہلیہ نے اعتکاف کیا، حالانکہ وہ مستحاضہ تھیں، ان کو زردی اور سرخی مائل خون آتا تھا، بسا اوقات تو ہم ان کے نیچے تھال رکھتیں، جبکہ وہ نماز ادا کر رہی ہوتی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4007)