۔ (۴۰۱۰) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ): قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا دَخَلَ الْعَشْرُ اَیْقَظَ اَہْلَہُ وَرَفَعَ الْمِئْزَرَ، (وَفِی لَفْظٍ: وَشَدَّ الْمِئْزَرَ) قِیْلَ لِاَبِی بَکْرٍ: مَا رَفَعَ الْمِئْزَرَ؟ قَالَ: اِعْتِزَالُ النِّسَائِ۔ (مسند احمد: ۱۱۰۳)
۔ (دوسری سند) جب رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اہل وعیال کو بیدار رکھتے اور چادر کس لیا کرتے تھے، ابو بکر بن عیاش سے کسی نے پوچھا: چادر کس لینے کا مفہوم کیا ہے؟ انھوں نے کہا: بیویوں سے علیحدگی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4010)