۔ (۴۰۱۶) عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! إِنْ وَافَقْتُ لَیْلَۃَ الْقَدْرِ مَا اَقُوْلُ؟ قَالَ: ((تَقُوْلِیْنَ: اَللّٰہُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی۔)) (مسند احمد: ۲۵۸۹۸)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: اے اللہ کے رسول! اگر میں شب ِ قدر کو پالوں تو کونسی دعا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ دعا کرنا: اَللّٰہُمَّ إِنَّکَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی۔ (اے اللہ! تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند کرتا ہے، لہٰذا مجھے معاف کر دے۔)
Musnad Ahmad, Hadith(4016)