۔ (۴۰۲۰) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ نَبِیَّ اللّٰہُ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَقْبَلَ إِلَیْہِمْ مُسْرِعًا، قَالَ: حَتّٰی اَفْزَعَنَا مِنْ سُرْعَتِہِ، فَلَمَّا انْتَہٰی إِلَیْنَا قَالَ: جِئْتُ مُسْرِعًا اُخْبِرُکُمْ بِلَیْلَۃِ الْقَدْرِ فَاُنْسِیْتُہَا
بَیْنِی وَبَیْنَکُمْ وَلٰکِنْ اِلتَمِسُوْہَا فِی الْعَشْرِ الْاَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۲)
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اتنی تیزی سے صحابہ کی طرف آئے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جلدی کو دیکھ کر گھبرا گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس پہنچے تو فرمایا: میں تمہیں شب ِ قدر سے آگاہ کرنے کے لیے تیزی سے آرہا تھا، لیکن جو چیز تمہیں بتانا چاہتا تھا وہ راستہ میں مجھے بھلا دی گئی، بہرحال تم اس رات کو ماہِ رمضان کے آخری دھاکے میں تلاش کیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(4020)