۔ (۴۰۲۳) وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: اَخْبَرْنَا رَسُوْلُ للّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ، فَقَالَ: ((ہِیَ فِی شَہْرِ رمَضَانَ فَالْتَمِسُوْہَا فِی الْعَشْرِ الْاَوَاخِرِ فَإِنَّہَا فِی وِتْرٍ لَیْلَۃِ إِحْدٰی وَعِشْرِیْنَ اَوْ ثَلَاثٍ وَعِشْرِیْنَ اَوْ خَمْسٍ وَعِشْرِیْنَ اَوْ
سَبْعٍ وَعِشْرِیْنَ اَوْ آخِرِ لَیْلَۃٍ مِنْ رَمَضَانَ، مَنْ قَامَہَا احْتِسَابًا غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ (زَادَ فِی رِوَایَۃٍ وَمَا تَاَخَّرَ)۔)) (مسند احمد: ۲۳۱۴۳)
۔ سیدناعبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں شب ِ قدر کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ رات ماہِ رمضان میں ہوتی ہے، پس تم اس کو آخری عشرہ میں تلاش کرو اور اس عشرے کی بھی طاق راتوں میں،یعنی اکیسویںیا تئیسویںیا پچیسویںیا ستائیسویںیا رمضان کی آخری رات میں، جس نے اجرو ثواب کے حصول کے لیے اس رات قیام کیا، اس کی اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیںگے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4023)