Blog
Books



۔ (۴۰۳)۔حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنِیْ اِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ طَلْحَۃَ حَدَّثَتْنِی امْرَأَۃُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ طَلْحَۃَ أَنَّ أَبَا قَتَادَۃَ کَانَ یُصْغِی الْاِنَائَ لِلْہِرِّ فَیَشْرَبُ، وقَالَ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَدَّثَنَا: ((أَنَّہَا لَیْسَتْ بِنَجَسٍ، اِنَّہَا مِنَ الطَّوَّافِیْنَ وَالطَّوَّافَاتِ عَلَیْکُمْ)) (مسند أحمد:۲۲۸۹۵)
سیدنا عبد اللہ بن ابو طلحہ ؓکی بیوی بیان کرتی ہے کہ سیدنا ابوقتادہ ؓ نے بلی کے لیے برتن کو جھکایا، پس اس نے پانی پیا، پھر انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: بیشک یہ بلی ناپاک نہیں ہے، بیشک یہ تو تم پر چکر لگانے والوں اور چکر لگانے والیوں میں سے ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(403)
Background
Arabic

Urdu

English