۔ (۴۰۲۷) عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الْصَامِتِ رضی اللہ عنہ قَالَ: خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَہُوَ یُرِیْدُ اَنْ یُخْبِرَنَا بِلَیْلَۃِ الْقَدْرِ، فَتَلَاحٰی رَجُلَانِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((خَرَجْتُ وَاَنَا اُرِیْدُ اَنْ اُخْبِرَکُمْ بِلَیْلَۃِ الْقَدْرِ فَتَلاحٰی رُجَلَانِ فَرُفِعَتْ، وَعَسٰی اَنْ یَکُوْنَ خَیْرًا لَکُمْ، فَالْتَمِسُوْہَا فِی التَّاسِعَۃِ، اَوِالسَّابِعَۃِ اَوِ الْخَامِسَۃِ،(وَفِی لَفْظٍ فَاطْلُبُوْہَا فِی الْعَشْرِالْاَوَاخِرِ فِی تَاسِعَۃٍ اَوْ سَابِعَۃٍ اَوْ خَامِسَۃٍ)۔)) (مسند احمد: ۲۳۰۴۸)
۔ سیدناعبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف آئے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں شب ِ قدر کے بارے میں بتلانا چاہتے تھے، (لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ) دو آدمی جھگڑ رہے تھے، اور پھر فرمایا: میں تمہیں شب ِ قدر کے بارے میں بتلانے کے لیے آرہا تھا، لیکن جب دو آدمیوں کو جھگڑتا ہوا پایا تو وہ علامتیں اٹھا لی گئیں اور ممکن ہے کہ اسی میں تمہارے لیے خیر اور بہتری ہو، اب تم اس کو آخری عشرے میں اکیسویں، تئیسویں اور پچیسویں رات میں تلاش کرنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4027)